Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

سرکاری کالجوں میں 8 مضامین میں بھرتیوں کیلئے ہونے والے تحریری امتحانات کے نتائج ​منسوخ کردیئے

تحریری امتحانات کے پرچے لیک ہونے پر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے نتائج منسوخ کر دیے ہیں

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سرکاری کالجوں میں 8 مضامین میں بھرتیوں کیلئے ہونے والے تحریری امتحانات کے نتائج ​منسوخ کردیئے،تفصیل کے مطابق تحریری امتحانات کے پرچے لیک ہونے پر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے نتائج منسوخ کر دیے ہیں۔

پی پی ایس سی نے سرکاری کالجوں میں 8 مضامین میں بھرتیوں کیلئے ہونے والے تحریری امتحانات کے نتائج منسوخ کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔

لیکچرر ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیشن، فزکس،لیکچرر اکنامکس، ہسٹری، بائیولوجی اور کیمسٹری کے تحریری امتحانات کے نتائج منسوخ کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ل ڈپٹی اکاؤنٹنٹ محکمہ فنانس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، انسپکٹر اینٹی کرپشن اور ذیلدار کے تحریری امتحانات کے نتائج منسوخ کردیے گئے۔

کمیشن نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو انکوائری رپورٹ ارسال کر دی ہے، مذکورہ آسامیوں پر نئی ریکروٹمنٹ کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button