زندہ قومیں اپنا جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ بناتی ہے: گلناز کاشف

14 اگست سیلیبریشن کے سلسلے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد ملتان سپورٹس جمنیزیم ہال میں کیا گیا، جس میں ملتان ضلع سے تعلق رکھنے والے تحصیلوں کےبوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں حصہ لیا ۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ، جس کے مہمان خصوصی مسز گلناز کاشف سیکرٹری انفارمیشن ملتان ڈسٹرکٹ وومن ونگ آصفہ سلیم سٹی صدر پی ٹیآئی وومن ونگ۔ شاہد محمود انصاری چیئرمین دارالامان ۔خواجہ حسن ودود صدر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن پنجاب ۔تھے۔
میزبان عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ، نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان صدر ،اعظم جارج کوچ ٹیبل ٹینس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
عدنان نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم قیام پاکستان کی 74 ویں سالگرہ منا رہی ہے ہم نے یہ ملک بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اس لئے ہم سب پر فرض ہے اس کی بقا اور سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں ۔
آصفہ سلیم سٹی صدر وومن ونگ پی ٹی آئی ملتان نے کہا 14 اگست کا دن ہماری زندگی میں خاص اہمیت کا حامل ہے یہ دن ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہندوں کی غلامی سے آزادی حاصل کی تھی ۔
تقریب کے اختتام پر انٹر تحصیل چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر آنے والے ملتان صدر دوسرے نمبر پر شجاع آباد تحصیل اور تیسرے نمبر پر ملتان سٹی تحصیل کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔



















