Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچرز یونین کا پھر احتجاج کا اعلان

پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ملک عبدالغفار منعقد ہوا، مہمان خصوصی صوبائی نائب صدر پنجاب رانا قیوم نازش ،اشفاق انصاری، اللہ دتہ دھرالہ ،حافظ سیلم،مہر اقبال، نواز سندھو،ملک بلال ، سعید گجر،محمود بھٹہ ،لیاقت ناصر، رانا دلشاد،سرور قریشی ،ملک الطاف ،شازیہ گل ،شاہدہ چوہدری شریک ہوئے۔
اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے منظور کردہ 25 فی صد صرف اگست 2021 کی تنخواہ میں لگایا جا رہا ہے، اور جون جولائی کے بقایا جات ادا نہ کئے جا رہے ہیں۔
رانا قیوم نازش نے کہا کہ اکاﺅنٹس آفس ملتان کی بدنیتی ہے تاکہ بعد میں بقایا جات کی ادائیگی اور حصول کے لئے ساتذہ سے ناجائز وصولیاں کی جائیں، ہمار ا مطالبہ ہے کہ اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب اس بات کا فوری نوٹس لیں اور بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے، وگرنہ پنجاب ٹیچرز یونین بھرپور احتجاج کرے گی۔
ضلعی صدر ملک عبدالغفار نے مطالبہ کیا ہے کہ دوران تدریس بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، بجلی نہ ہونے سے کلاس رومز میں طلباءکا بیٹھنا محال ہو جاتا ہے۔
لہذا بجلی کی تقسیم کار کمپنییوں کو ہدایت کی جائے کہ سکول کے اوقات کار میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی عدم دستیابی سے بچے نڈھال ہو جاتے ہیں اور واش رومز کی صفائی ودیگر مسائل پید ا ہو تے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button