Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بریسٹ فیڈنگ ویک کا آغاز

محکمہ صحت کے زیر اہتمام ملتان میں بریسٹ فیڈنگ ویک کا باقاعدہ آغاز آج (بروز سوموار) 23 اگست سے ہو گا، جس کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن پنجاب ڈاکٹر شاہد مگسی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ڈاکٹر محمد علی مہدی زیدی ڈپٹی سیکرٹری فنانس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب ملتان، ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان، ڈاکٹر راؤ محمد امجد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ملتان ، محمد عرفان فیض فیلڈ پروگرام آفیسر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام پنجاب، عثمان رشید مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ملتان سمیت ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت سے آگاہ کیا، اور ماں اور بچے کےلئے اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔
اجلاس کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز اور ضلع بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے شرکت کی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button