Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں برٹش کونسل سکالر شپ سکیم کے تحت طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب کمیٹی روم میں منعقد کی گئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کی جبکہ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن برٹش کونسل سکالرشپ میڈم سارہ پرویز نے بطور خاص شرکت کی۔
میڈ م سارہ پرویز نے برٹش کونسل کی جانب سے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سمیت متعدد یونیورسٹیوں میں سکالرشپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالے سے وائس چانسلر کو بریفنگ دی، اور کہاکہ برٹش کونسل یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلباء کی اعلی تعلیم کے لیے انہیں بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے، اور اس ضمن میں جہاں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں وہیں پر ان کی مالی مدد بھی کی جارہی ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے برٹش کونسل کی ایجوکیشن کے لیے خدمات کو سراہا، اور کہاکہ طلباء طالبات کی اعلی تعلیم کے لیے برٹش کونسل کا کردار بہت اہم ہے اور اس سے کسی بھی طور پر انکار نہیں کیاجاسکتا ۔
انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ برٹش کونسل بہاء الدین زکریایونیورسٹی طلباء طالبات کے لیے آئندہ بھی ایسے پراجیکٹس پر کام جاری رکھے گی، اور طلباء کی بہترین تعلیم کے لیے کوشا ں رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور ا کبر کنڈی نے شعبہ ایگری کلچر ، فوڈ سائنس اور انوائرمنٹل سائنسز کے طلباء طالبات کے مابین لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
اس موقعہ پر سکالرشپ سیل کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر عنبرین علی ، اور انتخاب عالم موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button