زواری کلب نے اور اولین سپورٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
ڈاکٹر محمد علی شاہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ :
خداداد جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے ۔قیوم شہزاد نے 49 جبکہ سجاد حسین نے 25 رنز بنائے زواری کلب کی طرف سے محمد وقار نے دو جبکہ محمد اختر محمد عمران اور معیز احمدنے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ زواری کلب نے مطلوبہ ہدف آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔معیز احمد 44۔محمد اختر 27 محمد شفیق 23 رنز بنائے ۔خداداد جمخانہ کی طرف سے عمر رحمان اور محمد شفیق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔کاشف شفیق اور منظور لطیفی ایمپائرز جبکہ یوسف اکرم سکورر تھے ۔دوسرے میچ میں اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر206 رنز بنائے۔عبدالرحمان 59 تیمور خان 49 اکرم خان 19۔رنز بنائے مسلم زمانے کی طرف سے وقار احسن تین زین اسلام دو عمر وارث نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مسلم جمخانہ 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔وقار احسن نے 56 اور زین اسلام نے 32 رنز بنائے ۔اولین سپورٹس کی طرف سے محمد یوسف نے چار زوہیب ملک دو عبداللہ چاند دو اور اکرم خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اولین اسپورٹس نے 86 رنز سے میچ جیت لیا ۔طارق محمود اور محمد آصف ایمپائرز ۔یوسف اکرم سکورر تھے۔



















