پاکستان فلڈ لائٹ فٹبال چیمپین شپ: مسلم چمن کی سنیسنی خیز مقابلے بعد جیت

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کی جگمگاتی روشنیوں میں جاری 13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم پاکستان فلڈ لائٹ فٹبال چیمپین شپ میں گذشتہ شب بھی ایک میچ مسلم چمن اوریونائیٹیڈ کراچی کے مابین ہوا، جوکہ ایک مسلم چمن نے سنیسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔
تفصیل کے مطابق کراچی کے عاقب نے گول کرکے برتری دلائی جسے مسلم کلب کی جانب سے محمد جمیل نے گول کرکے برابر کردیا ، عامر مبارک نے خوبصورت گول کے ذریعے دوبارہ کراچی کو برتری دلائی ، جسے مسلم کلب کے جمیل نے اگلے ہی لمحے برابر کردیا ۔
محمد جمیل نے ایک گول داغ دیا ناصرف اپنی ہیٹرک مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کے پوائنٹس میں مزید تین پوائنیٹ کے اضافہ کے ساتھ مسلم چمن دو میچ کے ساتھ چھ پوائینٹ بنا کر اچھی پوزیشن بنا لی۔
فیفا ریفریز ماجد خان،محبوب علی،سید سفیر شاہ، ندیم بٹ،عدنان انجم نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی لیاقت میمن ڈی جی ایچ آر میپکو تھے ۔
علاوہ ازیں ایونٹ کے میڈیا کواڈینیٹر شیخ مقیم احمد نے میڈیا کو بتایاکہ یہ ایونٹ فٹبال کے حوالہ سے ایک بڑا اور مہنگا ترین ایونٹ ہے اس ایونٹ میں 8 ڈیپارٹمنٹ سمیت 4کلبز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
اس ایونٹ میں کل 132 میچز راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ فائنل راونڈ کراچی میں ہوگا ملتان میں اس ایونٹ کے 42 میچز کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم سات میچ کھیلے گی، ٹیموں کو ہر میچ پر پچاس ہزار بونس جیتنے پر تیس ہزار، ہارنے والی ٹیم کو بیس ہزار جبکہ برابری کی صورت میں پچیس پچیس ہزار دئیے جا ئیں گے۔
فائنل میں بمپر پرائز کے علاوہ کھلاڑیوں کو انعام کی صورت میں خطیر رقم دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کے چوٹی کے پلئیر ز حصہ لے رہے ہیں ، جنہیں براہ راست دیکھنے کیلئے شائیقین فٹبال کا سیلاب اسٹیڈیم میں امڈ آیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔



















