Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں جلد ہی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا ،حافظ محمدقاسم

تعلیمی بورڈ ملتان جلد ہی مختلف کھیلوں کا انعقاد کرے گا، جس میں طالبعلم کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد جمیل کامران ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ، ملک غضنفر راں ڈائریکٹر سپورٹس سنٹرل کالج ملتان قیصر رضا اور خالد محمود پر مشتمل وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔
جنہوں نے حافظ محمد قاسم کو چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، اور ان کو گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر وفد کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ ان کی چیرمین شپ میں ملتان تعلیمی بورڈ زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرے گا۔ تاکہ باصلاحیت طالب علموں کو اپنے جوہر دکھانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔ حافظ محمد قاسم نے وفد کے اراکین کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔آج کل کی مشکل ترین پڑھائی میں طالب علموں کے ذہنوں کو تروتازہ کرنے کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے یقین دلایا کہ چونکہ بیس بال اب انٹر بورڈ گیمز میں شامل ہوچکی ہے تو جلد ہی انٹر کالجیٹ بیس بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button