Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگائی کے خلاف کریک ڈاون، 40 لاکھ روپے جرمانہ

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے ، اس سلسلے میں ملتان کی ضلعی پرائس کنٹرول ٹیموں نے رواں ماہ 40 لاکھ 50 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے ،جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 37 افراد گرفتار اور 52 مقدمات بھی درج کرائے گئے۔
کریک ڈاؤن کے دوران ضلعی ٹیموں نے 3 ہفتے میں 12 ہزار سے زائد مقامات پر انسپکشن کرکے جرمانے کئے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارروائیوں میں مزید اضافہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن بوتل میں بند رکھنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے مکمل وسائل استعمال کرینگے۔
علی شہزاد نے کہا کہ پرائس چیکنگ کے ساتھ کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاون پر بھی مکمل عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button