Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے میڈیکل سنٹرز کو فعال کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے میڈیکل سنٹرز کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تحصل کی سطح پر عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سنٹرز کی مشینری اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں گزشتہ روز ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ شعیب گورمانی نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر علی مہدی نے بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ہلال احمر کے میڈیکل سنٹرز کی عمارات کو صحت کے منصوبوں کیلئے موثر انداز استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے فنڈز بڑھانے کیلئے اقدامات کرینگے تاکہ ادارے کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کے ملازمین کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے اور اس ادارے کے زیر استعمال املاک اور افرادی قوت کو مزید بہتر طور پر استعمال کیا جائے گا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button