Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

غیر قانونی ویگن و بس اڈے قائم نہیں ہونے دینگے : ڈی سی ملتان

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ شہر کے حسن کو تباہی اور تجاوزات سے بچانے کیلئے کسی صورت غیر قانونی ویگن و بس اڈے قائم نہیں ہونے دینگے۔
مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو جنرل بس سٹینڈ پر مثالی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ وہاڑی چوک کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ڈیرہ اڈا ویگن سٹینڈ ختم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو جنرل بس سٹینڈ میں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کے تمام تحفظات کی شنوائی کی جائے گی۔
علی شہزاد نے کہا کہ ڈیرہ اڈا سے ہٹائے گئی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بہترین سٹینڈ اور سہولیات فراہم کرینگے تاکہ عام شہری بھی جنرل بس سٹینڈ سے مستفید ہوں اور کسی کا روزگار بھی تباہ نہ ہو۔
علی شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کیلئے بہتر روٹس اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے وارننگ دی کہ غیر قانونی بس و ویگن اڈے کسی صورت چلنے نہیں دینگے، اور بھتہ و پرچی مافیا کی مکمل حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کا ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل بس سٹینڈ کو مثالی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرز کا مکمل تعاون حاصل ہے۔3 روز میں ٹرمینلز پر نمبر شماری کرکے الاٹمنٹ مکمل کی جائے گی۔
بعد ازاں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بس سٹینڈ پر تعمیراتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button