Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

یوکرین کی وزارت خارجہ نے اپنا طیارہ ہائی جیک ہونے کی خبروں کی تردید کردی

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا، اغوا کی خبریں درست نہیں ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھیجے گئے طیارے بحفاظت یوکرین پہنچ چکے ہیں۔ایران نے بھی یوکرین کا طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا تھا، ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ مشہد میں فیولنگ کے لیے رکا اور پھر کیو کے لیے روانہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اتوار کو کابل سے اڑنے والا یوکرین کا طیارہ ہائی جیک کرکے ایران لے جایا گیا تھا۔
نائب وزیر کے مطابق ہائی جیک کیےگئے طیارے میں یوکرین کے باشندوں کے بجائے دیگر شہری بھی سوار ہیں۔نائب وزیر نے کہا تھا کہ انخلاکی ہماری اگلی 3کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوسکی ہیں کیوں کہ ہمارے لوگ ہوائی اڈے میں داخل نہ ہوسکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button