Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

احسان مانی کو ایک اور لائف لائن ملنے کا امکان

پی ایس ایل کے سپانسرز کے دباو کی وجہ سے احسان مانی کو ایک سال کےلئے لائف لائن ملنے کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے منگل کو بھی ملاقات کی، تاہم اس بار وہ اکیلے تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو پی سی بی اوربین الاقوامی اداروں اور اسپانسرز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات پیش کیں۔اور بتایا کہ کچھ ایسے معاہدے ہیں جن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔
پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق اور پی ایس ایل فرنچائزز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹائٹل اسپانسرشپ سے ایشو بارے بھی بتایا، جس پر وزیر اعظم نے معاہدوں کی تکمیل تک پہنچانے کےلئے وقت دینے کی حامی بھری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button