Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ : شاہین شاہ آفریدی 8ویں پوزیشن پر براجمان

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ سیریز میں اٹھارہ وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی کیریئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے۔
شاہین شاہ آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے بولرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے۔بابر اعظم ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں اور فواد عالم اکیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
رینکنگ میں فاسٹ بولرحسن علی اور محمد عباس کی تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق فواد عالم بھی چونتیس درجے ترقی کے بعد پچپن سے اکیس ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔اس کے علاوہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی، عابد علی حسن علی، محمد عباس اور فہیم اشرف کی رینکنگ میں تنزلی آئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button