Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

افغانستان میں جو ہوا بھارت میں صف ماتم بچھی ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں بلکہ افغانستان میں انخلاء میں بھرپور کردار اداکررہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پر مہاجرین کا بوجھ نہیں، طورخم چمن کے راستے کھلے ہیں، 5 دنوں میں تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان کیلئے تجارتی راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے، بلوچستان کے حالات کو کچھ لوگ خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ذریعے دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کے افغانستان میں تمام قونصلیٹ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہے تھے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو افغانستان میں ہوا ، اس سے بھارت کو تکلیف ہونا لازمی امر ہے، بھارت میں جو صفِ ماتم بچھی ہے ان کے چہروں پر شکست عیاں ہے، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔
بھارت سی پیک کے خلاف سازش میں ملوث ہے، دستانے پہنے ہوئے ایسے ہاتھ ہیں جو سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، سی پیک پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کا مسئلہ افغانوں کا اپنا ہے اور پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں بلکہ پاکستان افغانستان میں انخلا میں بھرپور کردار اداکررہا ہے، وزیراعظم عمران خان دس پندرہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button