بی ایس اور ایسوی ایٹ پروگرام کے لئے انٹری ٹیسٹ کو مسترد کرتے ہیں: اسلامی جمعیت

اسلامی جمعیت طلبا جنوبی پنجاب نے ایچ ای سی کی جانب سے بی ایس اور ایسوی ایٹ پروگرام کے لئے انٹری ٹیسٹ کو مسترد کردیا۔
ناظم سعد سعید ناظم نے کہا کہ ایچ ای سی تعلیم کو آسان کرنے کی بجائے مشکل سے مشکل بناتی جارہی ہے، اب مشکلات میں اضافے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا لازم قرار دینا طلبہ کے ساتھ ظلم ہے معیار تعلیم کو پروان چڑھانے کی بجائے گرایا جا رہا ہے۔
ایچ ای سی ایک طرف عالمی معیار کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف یونیورسٹیوں کی حیثیت کو ختم کر رہی ہے، عالمی معیار کے تمام تعلیمی ادارے خود مختیاری کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام جامعات اپنے پروگرام کے مطابق ٹیسٹ لیتی آئی ہیں، جو طلبہ کے لئے بہتر اور مفید ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے انٹری ٹیسٹ کی فیس 1200 ہے، جو صرف اپنی جیب گرم کرنے کا ایک دھندہ ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے بی ایس پروگرام اور ایسوسی ایٹ پروگرام کے لئے انڈر گریجویٹ اسٹڈیز ایڈمشن ٹیسٹ (USAT) لازم کرنا یونیورسٹیوں کی خود مختاری کے خلاف ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ مطالبہ کرتی ہے کہ ایچ اسے سی انٹری ٹیسٹ کا نوٹیفکیشن واپس لے اور تعلیم دوستی کا ثبوت دے۔



















