Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان کی ویمن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 28 اگست کو ہوں گے

وومن ہاکی کے ٹرائلز 28 اگست کو ایم سی جی گراونڈ میں منعقد ہوں گے ۔
پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کے لیے ملتان ڈویژن کی انڈر 23 وومن کھلاڑیوں کے ٹرائلز مورخہ 28 اگست بروز ہفتہ ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں دن گیارہ بجے منعقد ہوں گے ۔
ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والی خواہشمند گرلز کھلاڑی اپنے اوریجنل شناختی کارڈ کے ہمراہ ان ٹرائلز میں شرکت کر سکتی ہیں ۔
جبکہ کسی ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ وومن کھلاڑی اپنے محمکہ کی طرف سے جاری کردہ این او سی کے ہمراہ شرکت کرسکتی ہیں۔



















