Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نام ور صحافی اور اے پی پی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر غنی چوہدری انتقال کر گئے

نام ور صحافی ملتان پریس کلب کے سابق صدر اور اے پی پی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر غنی چوہدری جمعرات کو طویل علالت کے بعد بہاولپور میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 79 برس تھی اور وہ گزشتہ دو برس سے صاحب فراش تھے ۔
غنی چوہدر ی کا شمار پاکستان کے نام ور صحافیوں میں ہوتا تھا ۔ انہوں نے پاکستان ٹائمز سے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا ۔ وہ 1964 میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) سے منسلک ہوئے اور 34 برس تک اس ادارے کے ساتھ وابستہ رہے ۔
انہوں نے اے پی پی کے قائم مقام ڈی جی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔1993 سے 1997 تک وہ اے پی پی لندن آفس میں تعینات رہے ۔
انہوں نے اے پی پی ملتان کے بیورو چیف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، اور انہی کی کوششوں سے اے پی پی ملتان آفس کے لیے وہ زمین حاصل ہوئی جس پر آج اے پی پی ملتان کا دفتر قائم ہے ۔
ان کے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے شامل ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ ستائیس اگست کو گیارہ بجے دن جمیل آباد چونگی نمبر 1 ملتان میں ان کی رہائش گاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button