Breaking NewsInternationalتازہ ترین
کورونا بارے غلط اور خطرناک معلوما ت :یوٹیوب نے 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

یوٹیوب انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ وبائی مرض کورونا کے آغاز کے بعد سے خطرناک کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے والی 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔
ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل کا کہنا ہےکہ ہماری پالیسی ہر اس ویڈیو کو ہٹانے پر مرکوز ہے جو براہ راست حقیقی دنیا کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ فروری 2020 کے بعد سے اب تک جھوٹے علاج یا دھوکہ دہی کے دعوے کرنے والی اور خطرناک کورونا وائرس کی جھوٹی معلومات فراہم کرنے والی 10 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز کو ہٹایا جا چکا ہے۔
ایک عالمی وبائی بیماری کے دوران ہر ایک انسان کے پاس خود کو اور اپنے خاندانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بہترین معلومات دستیاب ہونی چاہیے۔


















