Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنر پنجاب کا دبنگ اقدام : زکریا یونیورسٹی کے 28 ٹیچرز و افسران کی ترقی واپس، ریکوری کا حکم

بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے زکریا یونیورسٹی کے 28ملازمین آخر کار گورنر و چانسلر چودھری سرور کے ریڈار پر آگئے۔
2019 میں غیر قانونی طور پر ٹائم سکیل لینے والوں سےان کی ترقی واپس لے لی گئی، اور ساتھ ہی لی جانے والی اضافی تنخواہ کی وصول بھی کی جائے گی۔
جمعرات کو گورنر ہاوس سے آنے والے مراسلہ زکریا یونیورسٹی کے افسروں، ٹیچرز پر بجلی بن کرگرا، جب گورنر پنجاب نے خلاف قانون اور بغیر اجازت کے ٹائم سکیل پرموشن لینے والے زکریا یونیورسٹی اساتذہ ملازمین اور افسروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی پرموشن واپس لے لی، اور حکم دیا ہے کہ ان سے نئے گریڈ میں ادا کی گئی رقم واپس وصول کی جائے ۔
ڈی رپورٹرز ذرائع کے مطابق سابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طارق انصاری کے دور میں حکومت کی طرف سے ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کا اعلان کیا گیا تھا ، مگرانہوں نے حقداروں ساتھ ساتھ اپنے قریبی سینئر اساتذہ نے ملازمین اور افسروں کو بھی نواز دیا، جس پر متعدد بار اعتراضات کئے گئے مگر قائم مقام وائس چانسلر اپنے فیصلےپر ڈٹ گئے اور سینڈیکیٹ سے بھی اس کی منظوری لے لی۔
مگر گورنر نے اس پر ایکشن لے لیا گورنر نےمراسلہ جاری کیا مگراس کا مثبت جواب نہ دیاگیا جس پر گورنر پنجاب اور چانسلر نے حتمی مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے سینڈیکٹ سے منظور ہونے والی اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل پرموشن خلاف قانون اور چانسلر سے منظوری کے بغیر دی گئی جبکہ یہ افراد ٹائم سکیل پروموشن لینے کے حقدار نہیں تھے، اس لئے یہ ٹائم سکیل پروموشن منسوخ کی جاتی ہے اور ہدایت کی جاتی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ فوری طورپر ان افراد سے ریکوری بھی کرے۔
جس پر رجسٹرار زکریا یونیورسٹی نے چانسلر کے احکامات پر عملد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا کہ گورنر کی طرف سے آنے والے مراسلے کی روشنی میں ٹائم سکیل پروموشن ختم کی جاتی ہے، اور اس سلسلے میں جاری کئے گئے تما م نوٹیفکیشن واپس لئے جاتے ہیں ۔
جبکہ شعبہ خزانہ دار کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان افراد سے فوری ریکوری شروع کی جائے ، جن سے ٹائم سکیل واپس لے لیاگیا ہے ، ان میں اساتذہ کی کیٹیگری میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت اللہ ، پروفیسر ڈاکٹر علیم خان، پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود، پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم، پروفیسر ڈاکٹر عابد کھرل، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ، ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر ڈاکٹر صائقہ امتیاز، وی سی قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف شامل ہیں جن کو گریڈ 22دیا گیا تھا جو اب واپس گریڈ 21میں چلے گئے ہیں ، جبکہ کمپیوٹر پروگرامر مس بشریٰ فردوس اور پی اینڈ ڈی کے ریسرچ آفیسر محمد فاروق کو بھی واپس گریڈ 17 میں بھیج دیا گیا ہے ، جبکہ گریڈ 21 حاصل کرنے والے ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ ڈاکٹر فاروق کو واپس گریڈ 20 جبکہ رجسٹرار صہیب راشد خان کو گریڈ 19 میں کردیاگیا۔
سنیئر لائبریرین بہاول خان، نوشاد غضنفر اور ڈائریکٹر سپورٹس ترس محی الدین کو واپس گریڈ 18میں بھیج دیا گیا، اسسٹنٹ انجینئر عمران شیخ کو گریڈ 18 سے 17 میں بھیج دیاگیا ( تاہم سلیکشن بورڈ میں پروموشن لینے کی وجہ سے وہ گریڈ 18 میں رہیں گے )، جبکہ لائبریرین ثمینہ یاسمین ، محمد الماس، خالد جاوید خان، فضل الہی، محمد اشرف، خواجہ خان محمد، شازیہ بشیر مظفر احمد، محمد کامران بٹ، محمد عثمان کو گریڈ 18 سے واپس گریڈ 17 میں بھیج دیاگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button