Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے پارٹنر سکولوں کا فراڈ پکڑ لیا، آرٹس مضامین کے بجائے سائنس مضامین کی فیس وصول کی جاتی رہی

پیف نے پارٹنر سکولوں کی طرف سے کی جانے والے فراڈ پکڑ لیا ، یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا آرٹس کے طلبا کو سائنس کے پرچے دئے گئے توانہوں نے ان کوحل کرنے سے انکارکردیا، جس پرانکوائری کی گئی تو فراڈ پکڑا گیا ،جس پر پیف نے نئے احکامات جاری کردئے ہیں ۔
مراسلے میں کہاگیا کہ پیف پارٹنر کو ریکارڈ کی درستگی کےلئے باربار ہدایت کی جاتی رہی آرٹس کے طلبا کو سائنس کے پرچے تقیسم کرنے شکایات اس بات کی دلیل ہے کہ پارٹنرز نے پیف حکام کو اندھیرے میں رکھا، اور آرٹس کے طلبا پر سائنس کے طلبا ظاہر کرکے فیس لی جاتی رہی ۔
اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے طلبا سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ آئندہ سے سائنس اور آرٹس الگ الگ تصدیق کا عمل کرے گا، پیف پارٹنر سالانہ بورڈ کے امتحانات میں بھیجے گئے طلبا کا ڈیٹا بھی سیس پر اپ لوڈ کرے گااور غلط معلومات پر کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button