Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : اے او کرکٹ کلب اور ملک کرکٹ کلب کی جیت

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق اے او کرکٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 177 رنز بنائے ۔
حافظ عثمان عربی 85ناٹ آؤٹ، محمد شہزاد 61 ناٹ آؤٹ، جبکہ محمّد زبیر نے 16 رنز بنائے، اوليمپیا کی طرف سے محمد واصف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
بعد میں کھیلتے ہوئے اولمپیا کلب 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو انیس رنز بنا سکی ۔محمد مشاہد اور محمد زین نے 22۔22 جبکہ مجتبیٰ شاہ نے 19 رنز بنائے ۔اے ۔او کلب ملتان کی طرف سے ۔رئیس بشیر ۔محمد سلیمان 2۔2 جبکہ عمر خاکوانی ۔حافظ عثمان مدثر وزیر اور محمد احمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔مین آف دی میچ حافظ عثمان عربی قرار پائے۔
دوسرے میچ میں ملک کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر133 رنز بنائے ۔
جنید خورشید چالیس اور فیصل ملک نے 35 رنز بنائے محمد آصف نے تین جبکہ عبدالرحمن اور محمد ارسلان اور عمر حیات نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
القاسم کرکٹ کلب بعد میں کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو گیارہ رن بنا سکی ۔عمر حیات ایک کیس ارشد بلوچ 20 عبدالمنان نے 18 رنز بنائے ملک کی طرف سے فیصل معین 5 جنید خورشید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔مین آف دی میچ فیصل معین قرار پائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button