دوسری شادی افشا ہونے کا خوف،، زکریا یونیورسٹی کے ملازمین ایف آر سی جمع کرانے میں لیت ولعل سے کام لینے لگے

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ آخر کار فیملی رجسٹریشن سرٹیفکٹ کے جمع نہ کرانے والے ملازمین ، افسروں اور ٹیچرز کےخلاف سزادینے کا اعلان کرہی دیا۔
تفصیل اس اجمال کی یوں ہے کہ انتظامیہ نے تمام ملازمین افسر اور ٹیچرز کو صحت کی اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے کےلئےہیلتھ انشورنش پالیسی دینے کا فیصلہ کیا، اور ہدایت کی گئی ہے وہ اپنے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جمع کرائیں، مگر تاحال سرٹیفکیٹ جمع کرانے والوں کی تعداد گنتی میں ہے۔
جس کی وجہ متعدد افراد کی دوسری شادیاں ہیں، جو انہوں نے خفیہ رکھی ہوئی ہیں، اگر ایف آر سی جمع کرادیا تو سب کا راز کھل جائے گا، جس کی وجہ سے ملازمین سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔
جس پر انتظامیہ نے اب سزاؤں کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ایف آر سی کی فراہمی میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ستمبر کی آدھی روک لی جائے گی، اگر پھر بھی جمع نہ کرایا گیا تو اکتوبر کی ساری تنخواہ روک جائے گی اور اس ملازم کا کوئی بھی میڈیکل بل کی ادائیگی روک دی جائے گی ۔



















