ملتان ڈویژن کی ویمن کھلاڑیوں کی ہاکی کے ٹرائلز مکمل
ملتان ڈویژن کی وومن کھلاڑیوں کی ہاکی کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔
پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ میں پنجاب کی ٹیم کے لئے ملتان ڈویژن کی خواتین ہاکی کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلے میں ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع سے آنے والی خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی سربراہی میں گلزار پاشا سابق صوبائی کوچ اور شائستہ قیصر ڈویژنل کوچ ملتان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی ایم سی جی گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں منعقد ہوئے۔
جس میں خواتین کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ، غلام مرتضی ملک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وہاڑی بھی موجود تھے۔
ٹرائلز میں شامل خواتین کھلاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور فزیکل معائنے کے بعد مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے پنجاب ٹیم کے حتمی ٹرائلز کے لیے منتخب کیا گیا جس میں ارم شہزادی، رمشا جبار، اریج فاطمہ، شاہد بتول، امینہ ذوالفقار، عدیلہ نزیر، فاطمہ فائزہ، ضلع وہاڑی۔ سے جبکہ صبا نسیم، مہوش اور ماہ نور ذوالفقار ملتان سے شامل ہیں۔
یہ خواتین کھلاڑی 30 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پنجاب کی ٹیم کے لیے حتمی ٹرائلز میں شرکت کریں گی ۔



















