Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات دور نہ ہوسکے

الیکشن کمیشن آف پاکستان، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں پائی جانے والی کمزوریوں کی نشاندہی کے بعد تاحال وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے معلومات کے انتظار میں ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیش کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مطلوبہ معلومات الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کر سکی۔
الیکشن کمیشن کی متعلقہ کمیٹی ان معلومات کی فراہمی کے انتظار میں ہے، الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو یاد دہانی کا مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے، وزارت آئی ٹی نے اس حوالے سے وقت مانگا تھا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی ہے، خصوصی کمیٹی اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button