دو اور بیٹے وطن پرقربان گئے، تین دہشت گرد جہنم واصل
پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحد پار سےفائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، جب کہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے افغان علاقےسے باجوڑ میں قائم فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارےگئے اور 4 زخمی ہوئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2 جوان شہید ہو گئے
۔شہید سپاہی جمال کا تعلق مردان اور شہیدسپاہی ایاز کا تعلق چترال سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین سےدہشت گرد حملے پر شدید احتجاج کیا، اور باور کرایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف کسی صورت استعمال نہ ہو۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے سرحدپار سے دہشت گرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے سپاہی جمال اور سپاہی ایاز کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شیخ رشید نے وطن کی خاطرجان قربان کرنےوالےجوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔




















