Breaking NewsEducationتازہ ترین
پوپ فرانسس نےدنیا بھر کےعسیائیوں سے روزہ رکھنے کی اپیل کردی

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دنیا بھر کے عیسائیوں سے روزہ رکھنے کی اپیل کردی۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے دنیا بھر کے عیسائی روزہ رکھیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ عیسائی برادری افغانستان کے مستقبل کیلئے دعا اور عبادات کا بھی اہتمام کرے۔
پوپ فرانسس نے افغانستان میں موجودہ حالات میں امدادی کام کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔



















