Breaking NewsSportsتازہ ترین
واپڈا ٹیم کے تیکوانڈو کوچ کا بڑا اعزاز

پاکستان واپڈا ٹیم کے تیکوانڈو کوچ نے انٹرنیشنل کوچنگ کورس مکمل کرلیا۔
ورلڈ تیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے کرائے جانیوالے آن لائن کوچنگ کورس میں 90 ممالک کے کوچچز نے حصہ لیا۔
تفصیل کے مطابق میپکو ملتان سے تعلق رکھنے والے واپڈا تیکوانڈو ٹیم کے کوچ ناصر شاہ نے کوریا میں دو روزہ انٹرنیشنل کوچنگ کورس میں بھرپور کامیابی کے ساتھ پاس کر لیا۔
ورلڈ تیکوانڈو فیڈریشن نے دو روزہ آن لائن انٹرنیشنل کوچنگ کورس منعقد کیا۔ جس میں پاکستان سمیت دنیا سے 90 کے قریب ممالک نے شرکت کی۔
اپنی اس کامیابی پر انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے انہیں موقع فراہم کیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو تیکوانڈو کھیل کی کامیابی سمجھتے ہیں اور وہ گراس روٹ لیول پر اس کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے۔


















