Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

طالبان کا داعش کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں داعش کے حملے بند ہو جائیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم افغانستان میں داعش کے حملوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی، اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد توقع ہے کہ یہ حملے ختم ہوجائیں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’ہم اُ مید کرتے ہیں کہ وہ افغان باشندے جو داعش سے متاثر ہیں، غیر ملکیوں کے انخلاء کے بعد اسلامی حکومت کا قیام دیکھ کر اپنی کارروائیاں ترک کردیں گے’۔
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وہ جنگ کی صورت حال پیدا کرتے ہیں اور اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں تو ہم ان سے اسی حساب سے نمٹیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button