Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بی زی یو اور ڈبلیو ڈبلیوایف میں ایم او یو سائن

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔
ایم او یو پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی نے دستخط کیے۔
ایم او یو کے تحت بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زوآلوجی ، فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ سمیت شعبہ سائنس کے طلباء طالبات کی ریسرچ اور انٹرن شپ میں ڈبلیو ڈبلیو ایف بھرپور معاونت کرے گا۔
علاوہ ازیں ڈبلیو ڈبلیو ایف بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں مفید پودوں کی بڑھوتری کے لیے قدرتی ماحول کے میں ان کی بہتر پیداوار کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ ایم او یو پر مسرت کا اظہار کیا، اور کہا کہ غیرملکی ادارہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول کو بہتر کرنے میں جس طرح مدد کررہا ہے وہ مثالی ہے۔
اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم، ریجنل ڈائریکٹر مسعود کھیتران اور ڈاکٹر احسان بھابھہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button