Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کےلئے بڑا قدم

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کنسڑکٹڈ وٹلینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے سے آلودہ پانی کی صفائی اور وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت شجر کاری کی گئی ۔
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے ۔
اسی سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ آف سائل اینڈ انوائیر نمنٹل سائنسز کے ماہرین نے آلودہ پانی کو کاشتکاری کے قابل بنانے کیلئے ایک ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس سے کنسڑکٹڈ وٹلینڈ ٹیکنالوجی کہتے ہیں ۔
اس موقع پر چیئر مین شعبہ سوائل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق کا کہنا تھا کہ ہم رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹ سطح پر شجر کاری اور کنسڑکٹڈ وٹلینڈ ٹیکنالوجی سے آلودہ پانی کو صاف کر رہے ہیں ۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کار خانوں اور انڈسٹرویوں سے نکلنے والے آلودہ پانی کو زہریلے مادوں سے پاک کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے تالابوں کے پاس شجر کاری کا بھی انعقاد کیا گیاجس کا بنیادی مقصد درختوں کا پانی کی صفائی میں افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔
شجر کاری مہم میں ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر محمد عمران ، ڈاکٹر وزیر احمد ، ڈاکٹر باقر حسین سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button