Breaking NewsNationalتازہ ترین
شہری ہوشیار، فضل الرحمان کا ریموٹ کنٹرول لندن میں ہے:حافظ حسین احمد

جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا ریموٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے، لندن سے جو احکامات ملتے ہیں ان کے تحت کام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کے نہیں پیپلز پارٹی کے خلاف تھا، فضل الرحمان نے ہوشیاری سے پی پی کو پی ڈی ایم سے الگ کیا۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نہ استعفیٰ دے گی، نہ لانگ مارچ ہوگا، شہباز کا مزاحمت مفاہمت سے انکار بھائی کے بیانیے سے انکار ہے۔ قومی حکومت کے قیام کی باتیں مفاہمتی پالیسی کا حصہ ہیں، شہباز شریف اپنے مفاہمتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں جے یو آئی، پی ٹی آئی کے ساتھ پیپلزپارٹی کا مقابلہ چاہتی ہے، اپوزیشن استعفیٰ دے گی نہ ہی تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ ہوگا۔



















