Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کےلئے پاک آئی ڈی موبائل ‏ایپ شروع کردی گئی

اوورسیز پاکستانیوں کو ایک اور سہولت فراہم کر دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ‏ایپ کا افتتاح کر دیا، جس کے بعد اوور سیز پاکستانی گھر بیٹھے شناختی بنوا اور تجدید کراسکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے، ایپ بیرون ‏ملک مقیم پاکستانیوں کوسہولت میں انقلابی قدم ہے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ ایپ سےبیرون ملک پاکستانیوں کودستاویزات کےحصول میں آسانی ہوگی، درخواست گزار ‏موبائل کا استعمال کرتے ہوئے فنگر پرنٹس اور دستاویزات حاصل کرسکتےہیں۔
وزیراعظم نے نادرا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیئرمین نادر اطارق ملک اور ٹیم کا زبردست اقدام ‏ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button