Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فارمرز ایڈوائزری کمیٹی سی سی آر آئی ملتان کاساتواں اجلاس، کپاس کے کاشتکاروں کو سفارشات جاری

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا ساتوں اجلاس ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر زاہد محمود کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں کپاس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی وتربیت کے لئے پندرہ روزہ کپاس کی نگہداشت سے متعلق15ستمبر تک کی سفارشات پیش کی گئیں۔
فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کپاس کی فصل تیزی سے پھل اٹھا رہی ہے اس لئے اس وقت فصل کو کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دیں اور کھیت میں چنائی کا عمل اس وقت کریں جب کھیت میں آدھے سے زائد ٹینڈے کھل چکے ہوں، جبکہ چنائی کرتے وقت اس بات کا دھیان رہے کہ چنی گئی گئی کپاس میں پتی یا سانگلی وغیرہ کی آمیزش نہ ہو۔
کاشتکار وائرس سے متاثرہ کپاس کی فصل میں بیماری کے اثرات کم کرنے کے لئے کاشتکار کھاد اور پانی کی مقدار مناسب رکھیں ۔
کاشتکار حالیہ بارشوں کے بعد فصل پر پیلا پن ظاہر ہونے کی صورت میں 10 کلو تا آدھی بوری یوریا فی ایکٹر فلڈ کریں یا 2 کلوگرام فی ایکٹر سپرے کریں۔
کپاس کے پھل میں عناصر صغیرہ کی کمی کو دور کرنے، کیرے کو کم کرنے اور ٹینڈوں کے سائز میں اضافہ کے لئے کاشتکار300گرام میگنیشیم سلفیٹ،300گرام زنک حل کرکے بحساب 100لٹر فی ایکڑ پانی کے لئے استعمال کریں۔
اور لیٹ کاشتہ ایسی فصل جس پر دس تا پندرہ سبز ٹینڈے بن چکے ہیں، کاشتکار سفید مکھی کے بالغ کے لئے اسیٹا مپریڈ150ملی لٹر یا فلونیکامڈ60گرام بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں، جبکہ سفید مکھی کے بچوں کے لئے کاشتکار سپائیرو ٹیٹر میٹ125ملی لٹر+بائیو پاور250ملی لٹر کا مکسچر یا پائریپروکسیفین400ملی لٹر بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔
اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد نوید افضل،مس صباحت حسین، ساجد محمود،ڈاکٹر رابعہ سعید،مس فرزانہ اشرف اوربریڈنگ سیکشن سے ڈاکٹر محمد اکبر سائنٹفک آفیسر نےشرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button