Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پولیس کو مساجد ، امام بارگاوہوں کی خصوصی ڈیوٹیاں دے دی گئیں

پولیس کو مساجد ، امام بارگاوہوں کی خصوصی ڈیوٹیاں دے دی گئیں

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں کا مہینہ ہے ملتان ریجن میں ماہ رمضان کے دوران نمازتراویح،سحری اور افطاری کے اوقات میں اہم مساجد، امام بارگاہوں اور حکومت پنجاب کی طرف سے عوام الناس کو سستے داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے لگائے گئے رمضان سہولت بازاروں میں حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گی انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں، مساجد امام بارگاہوں سمیت عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا تاکہ کورونا کی شدت میں پائی جانے والی لہر کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ ریجن بھر کے پولیس سربراہان حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کو عبادت کے ساتھ ساتھ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھر پور تحفظ فراہم کرے گی تاہم عوام بھی حفاظتی اقدامات کو نظر انداز نہ کریں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد میں پولیس سے تعاون کریں سید خرم علی نے کہا کہ ریجن بھر میں 23 رمضان سہولت بازاروں کے علاؤہ مساجد ودیگر عبادت گاہوں پر پولیس حفاظتی فرائض انجام دے گی اور اس دوران گشت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button