Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : جناح کلب نے مسلم خانہ جبکہ اےا و کلب نے انصاف کلب کو ہرا دیا

اے اوکرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں جناح کلب نے 10 کھلاڑیوں کےنقصان پر 111 ۔رنز بنائے ۔
احمد یار خان نے 26 اور نوید اسلم نے 22 رنز بنائے وقار احسن نےچھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں مسلم جم خانہ نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 95 رنز بناسکی۔ وقار احسن نے 42 رنز بنائے۔قاسم رضوی نے تین جبکہ فرحان انصاری اور علی حیدر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
دوسرے میچ میں انصاف کلب دس کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔زاہد شاہ 16 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔حافظ عثمان عربی تین رئیس بشیر عمران شاہ اور احمر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بعد میں اے او کرکٹ کلب ملتان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔مطلوب قریشی اور محمد شہزاد نے 15۔15 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے انصاف کلب کی طرف سے عامر قریشی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد آصف اور عبد الرؤف نے امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے جب کہ منظور لطیفی سکورر تھے۔
اس طرح جناح کلب اور اے او کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
آج ٹورنامنٹ میں ملک کرکٹ کلب اور خداداد جمخانہ۔ پاک الیون اور قریشی کلب کے درمیان پری کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button