Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان میں کورونا ویکسین نہ کرانے والوں پر پیٹرول بند کردیا گیا

کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے ہو جائیں ہوشیار، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
ملتان میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس اور دیگر مقامات پر بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3 ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ملے گا۔15 ستمبر سے ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر موٹروے پر سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے کہا کہ شہری جلد از جلد اپنی ویکسینیشن مکمل کروائیں، ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر مزید پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔



















