Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کورونا بے قابو:سکول کالجز ، یونیورسٹیز سب تعلیمی ادارے بند کردئے گئے، نوٹیفکیشن جاری

کورونا کی بگڑتی صورتحال،سکول، کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی۔
کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کا عکس
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پندرہ اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ان اضلاع میں  ملتان، راولپنڈی، گجرات ، گوجرانوالہ، شیخورہ پورا، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، خانیوال، بہاولپور، اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پندرہ اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی۔
چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔
علاوہ ازیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کیوجہ سے پنجاب حکومت نے تمام سکول 6 روز کےلئے بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے ، جس کا اعلا ن صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔ سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button