آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ٹرافی منظر عام پر آگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب دبئی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔
ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے مہمان خصوصی اماراتی وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان تھے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد 5 سال کے وقفے کے بعد کیا جا رہا ہے، آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
2021 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبان بھارت ہے البتہ وہاں کورونا کی خراب صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کو متحدہ عرب امارت منتقل کردیا گیا۔
2020 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کےخلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔



















