Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریڈ لسٹ معاملہ: برطانوی فیصلے سے دوہری شہریت رکھنے والوں کو تکلیف ہوئی: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں برقرار رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‏ہے کہ برطانوی فیصلے سے دوہری شہریت رکھنے والوں کو تکلیف ہوئی۔
اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی ‏، جس میں افغانستان کی صورتحال، دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے بورس جانسن سے اپنی ٹیلی فونک گفتگو سےمتعلق بتایا اور افغانستان کی صورتحال ‏پر پاکستان کے نقطہ نظر سےآگاہ کیا۔
وزیراعظم نے علاقائی استحکام کیلئے پرامن اور محفوظ ‏افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کومستحکم کرنا انتہائی ضروری ‏ہے، افغانستان میں انسانی بحران روکنا اور معیشت کومستحکم کرنا ہوگا۔ عالمی برادری کوافغان عوام ‏کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے پرامن، مستحکم اورجامع سیاسی عمل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
وزیراعظم نے افغانستان کے اندر اور باہر بگاڑ پیدا کرنے والوں سےخبردار کیا، مقبوضہ کشمیر میں ‏بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیدعلی گیلانی کی میت کی بےحرمتی سے متعلق بھی ‏آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کورونا کے باعث ترقی پذیر ملکوں میں خوراک کی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب میں کہنا تھاکہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت متاثر ہوئی اور وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کیے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، دنیا بھرمیں ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتاہے۔
غربت کے خاتمے کیلئے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے احساس پروگرام نے کورونا کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دی، ہم صاف اور سر سبز پاکستان کی جانب بڑھ رہےہیں اور ہم بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button