Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ : پاکستان نیوی، پاکستان آرمی، کو شکست کا سامنا

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری ملک صلاح الدین ڈوگر فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیر لیگ میں گذشتہ شب بھی دومزید میچوں کے فیصلے ہوئے۔
کے آر ایل،مسلم چمن کامیاب پاکستان نیوی،پاکستان آرمی،کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیل کے مطابق پہلا میچ کے آر ایل اور پاکستان نیوی کے مابین ہوا جوکہ کے آر ایل نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا ۔
فاتح ٹیم کی جانب سے عالمگیرنے تین گول کرکے ہیٹرک جبکہ عمران اور افتخار نے ایک گول کیا نیوی کی جانب سے اویس اور نعمان نے گول کئے۔
دوسرا میچ پاکستان آرمی اور مسلم کلب چمن کے مابین ہوا جوکہ سخت مقابلے کے بعد مسلم چمن نے ایک گول سے جیت لیا، میچ کا واحد گول فرید اللہ نے کیا۔
فیفا ریفریزاحمد رؤف، عدنان انجم دلاور خان،محبوب بلوچ، ندیم بٹ،ماجد خان، میچ کمیشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی سابق انٹرنیشنل فٹبالر ز رانا باقر،عارف محمود،نوید اکرم،باو اسلم،ذوالفقار ڈوگر،ملک یسین،محمد شاہد،سعید قریشی،محمد اجمل،افضل نیازی تھے میچ کے مہمان چئیرمین شیلٹر ہوم شاہد محمود انصاری تھے اس موقع پر میاں جاوید قریشی، ڈاکٹر امران،نورالامین،چوہدری منظور،عادل محمود،ارشاد سیال،میاں ماجد،نعیم اقبال،کلیم اقبال،تصور حیات ودیگر ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button