Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی :41دکانیں سیل،40گاڑیاں بند ،لاکھوں کے جرمانے

حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ملتان کرونا کے حوالے سے صوبے کے 15 حساس اضلاع میں شامل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن گزشتہ روز بھی جاری رکھا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسپکشن کرتے ہوئے 41 دکانیں سیل کردیں، جبکہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد جرمانے بھی کئے۔
اسں موقع پر کرونا سرٹیفکیٹ لئے بغیر پٹرول فراہمی پر متعدد پمپوں کو حتمی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاؤہ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافروں میں کرونا ایس او پیز عملدرآمد نہ کرانے والی 41 کمرشل گاڑیوں کو تھانہ بند کردیا ، اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے بھرپور ” نو ویکسی نیشن نو سروس "مہم چلانے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری لاک ڈاؤن کی پاسداری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے۔
خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی روکنے کے ساتھ لاک ڈاؤن بھی یقینی بنارہے ہیں 15 ستمبر تک ہر صورت لاک ڈاون یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button