Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انعام بٹ کا ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں گولڈ میڈل

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں تاریخ رقم کردی، انہوں نے فری اسٹائل ریسلنگ کی 90 کلو گرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیت لیا۔
فائنل میں انعام بٹ نے یوکرائن کے ریسلر کو شکست دی، انعام بٹ نے سیمی فائنل میں رومانیہ کے ریسلر کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
پاکستانی ریسلر نے کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کو چت کیا تھا۔
اس سے قبل ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کا پہلا مقابلہ یوکرائنی ریسلر کے ساتھ ہوا تھا، جس میں انہوں نے حریف کھلاڑی کو باآسانی زیر کر کے پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button