Breaking NewsSportsتازہ ترین
پنجاب حکومت کی طرف سے انعام بٹ کےلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی پہلوان انعام بٹ کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے قومی ریسلر انعام بٹ کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرالمپکس کےگولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فاتح انعام بٹ کو انعامات دیں گے۔


















