Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

امید ہے قومی کرکٹ اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جدید دور کے برانڈ کو اپنانے اور اپنی تمام بنیادوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے،امید ہے یہ اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں ، مہاراتوں اور تجربے پر اعتماد کیا ہے جو دباؤ کے باوجود بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یقیناََ آصف علی اور خوشدل شاہ کے نمبرز متاثر کن نمبر نہیں، لیکن ان کی زبردست صلاحیتوں پرکسی کو شک نہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی مڈل آرڈر بلے بازوں کے لیے ہمارے دستیاب پول میں بہترین ہیں، اور یقین ہے کہ یہ دونوں اپنی عمدہ کارکردگی سے ہمیں مڈل آرڈر میں درپیش مشکلات کا حل دیں گے۔
چیف سلیکٹر کا مزید کہنا ہے کہ ان دونوں کے علاوہ کپتان بابر اعظم ، محمد حفیظ ، محمد رضوان اور صہیب مقصود قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم حصہ ہوں گے ، جبکہ عماد وسیم ، محمد نواز اور شاداب خان کی صورت میں ہمارے پاس تین اعلیٰ معیار کے اسپنرز موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اعظم خان ایک جارحانہ اور بیٹسمین ہیں، جو وکٹ کپینگ بھی کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں سرفراز احمد کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد وسیم جونیئر کو تیز رفتارباؤلنگ اور بڑے شاٹس مارنے کی صلاحیت کی وجہ سے فہیم اشرف پر ترجیح دی گئی ہے۔ محمد وسیم جونیئر فاسٹ بولنگ یونٹ کو مضبوط کریں گے ، جس میں حارث رؤف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button