Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان میں سحر و افطار کے اوقات میں خصوصی گشت کا نظام لانے کا فیصلہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کرونا کی تباہ کاریوں نے پولیس کے کندھوں پر شہریوں کی حفاظت کی دہری ذمہ داری عائد کردی ہے ۔

فیلڈ فورس اپنی حفاظتی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں رمضان بازاروں سمیت حساس مقامات کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کوئی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ ہوسکے۔

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں اشتہاریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور سحر و افطار کے اوقات میں۔ خصوصی گشت کا نظام وضح کیا جائے۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی شاہ نے کہا کہ ملتان ریجن میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے تھانے کی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے قابل افسران کو فیلڈ میں تعینات کیا گیا ہے ۔

تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تھانے کی سطح پر ابتدائی تفتیش میں شہریوں کے کیسز کو میرٹ پر ڈیل کریں تاکہ عوام کو انصاف کیلئے دیگر دروازے کھٹکھٹانے نہ پڑیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button