Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکالر عظمیٰ صادق کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش

ویمن یونیورسٹی میں شعبہ انگلش کی سکالر عظمیٰ صادق کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کردی گئی۔
اس سلسلے میں پبلک ڈیفنس کی تقریب منعقدہ ہوئی ،جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں۔
ڈاکٹر عظمیٰ صادق کے مقالے کا عنوان "پاکستانی انگلش افسانوی ادب میں سوچ اور بیان کا اظہار” تھا، جس کے سپر وائزر ڈاکٹر منصور سبطین تھے، جبکہ بیرونی ایگزامینر ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوید احمد تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے کہ ہماری ایک اور سکالر پی ایچ ڈی ہوگئیں، جو موضوع انہوں نے چنا وہ شاندار اور دلچسپ ہے کیونکہ پاکستانی انگریزی ادب میں مرکزی موضوع تجربات سے جڑا ہے، ہجرت کا تجربہ جو محض جغرافیائی نہیں ہے یہ کلچر، روایت اور تخلیقات کا ہجرت کرنا تھا ، جس سے گہرے نفسیاتی بحران اور اندرونی ، اخلاقی کشمکش کا سامنا کرنا پڑا، ایسے میں مقامی اور مہاجر کی تفریق نے یہ خلیج اور گہری کی، پھر ایک ایک ثقافتی ہائبرڈ ، سوچ سامنے آئی ہجرت کے تصور سے آگے پاکستانی ناول کی ایک مسلسل ترقی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں ،پاکستانی انگریزی ادب حادثاتی نہیں ہے۔
پاکستانی انگریزی ناول خیال کو قریب سے منسلک کرتا ہے، کثیر الثقافت سماجی فلسفہ ہماری روایتوں سے جڑا ہے ثقافتی اقدار کے نظام میں ایسے میں تخلق ہونے والا ادب مختلف اکائیوں کی نمائندگی کرتا ہے ، مختلف تجربات کے ذریعے زندگی گزارنے کا احساس زیر بحث لاتا ہے۔
سکالر نے بڑے اچھے طریقے سے موضوع کا احاطہ کیا ہے، یونیورسٹی کا شعبہ انگلش مبارکباد کا مستحق ہے کہ اس سال بھی ان کی ریسرچ کاعمل تیزی جاری ہے، امیدکرتے ہیں مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
قبل ازیں سکالر عظمیٰ صادق نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دئے ، جس کے بعد ان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button