Breaking NewsNationalتازہ ترین
پی پی ایس سی نے انٹرویو منسوخ کردیے

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کے انٹرویوز منسوخ کر دیے، 6 ستمبر سے لے کر گیارہ ستمبر تک ہونے والے تمام انٹرویوز منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکمہ جات میں بھرتیوں کے لئے رواں ہفتے ہونے والے تمام انٹرویوز منسوخ کر دیے ہیں، پی پی ایس میں رواں ہفتے لئے جانے والے تمام انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
کمیشن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی بناء پر کیا گیا،انٹرویوز کی نئی تاریخ سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔



















