Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

یوم دفاع پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ۔میجر طفیل شہید نے میجر عزیز بھٹی کلب کو 13 رنز سے ہرا دیا

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ایک ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر طفیل شہید کے ناموں سے منسوب کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔
اس موقع پر میچ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر تھے، جب کہ عدنان نعیم ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ملتان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
عدنان نعیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں پاک فوج کے نوجوانوں کی شہادت کی یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنی جان کی بازی لگا کر ہمارے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
دریں اثناء کھیلے گئے میچ میں میجر طفیل نے پہلے کھیلتے ہوئے دس کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاون رنز بنائے ۔عاقب نواز 80خصر بٹ 40 اور اصغر بھٹی نے 25 رنز بنائے ۔
میجر عزیز بھٹی شہید کلب کی طرف سے محمد احمر 4 ، عثمان نے دو سلمان دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے میجر عزیز بھٹی شہید 145 رنز سات کھلاڑیوں کے نقصان پر بنا سکی۔ ۔محمد عثمان 57 محمد شہزاد 35 عبدالمنان نے 25 رنز بنائے میجر طفیل شہید کی طرف سے عاقب نواز نے 3 اصغر بھٹی دو ابوذر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
وسیم شاہ اور محمد آصف ایمپائرز یوسف اکرم سکورر تھے،میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button