Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ماہ اگست کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی نامزد کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شاہین آفریدی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین آفریدی نے دو ٹیسٹ میچز میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
شاہین آفریدی کے ہمراہ پلیئر آف دی منتھ کے لیے انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا، شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، آئی سی سی ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button